01 فروری ، 2012
پشاور … قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے محکمہ خوراک کے سابق انسپکٹر کو پلی بارگیننگ کے بعد رقم ادا نہ کرنے پر گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے سابق انسپکٹر جمیل طارق پر 6 کروڑ روپے کی خوردبرد کا الزام تھا۔کچھ عرصہ قبل جمیل طارق نے نیب سے پلی بارگین کے ذریعے رقم ادا کرنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم ابھی تک انہوں نے تقریباً 4 کروڑ روپے ادا نہیں کئے، جس کی بناء پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق انسپکٹر پر پشاور، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں غیرقانونی اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔