01 فروری ، 2012
کراچی … سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سعید الزماں صدیقی نے وزیر سندھ صنعت و تجارت روٴف صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر سندھ صنعت و تجارت کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق سعید الزماں صدیقی نے روٴف صدیقی سے ملاقات میں کہا کہ الطاف حسین نے متوسط طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں لاکر ملک کے 98 فیصد عوام کی آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کو مسترد کرچکے ہیں اور اب انہیں مزید ملک کی حکمرانی سونپنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو جب بھی قانونی مشورے اور معاونت درکار ہوگی ان کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔