پاکستان
05 جولائی ، 2012

کچلاک میں فائرنگ ، لوکل گورنمنٹ کے تین اہلکار ہلاک

کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائر نگ سے لوکل گورنمنٹ کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین لوکل گورنمنٹ کاا سسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سعید خان اپنے ا سٹاف محمد یسین اور ڈرائیور محمد اسلم کے ہمراہ کوئٹہ کی طرف آ رہے تھے کہ کچلاک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جنھیں ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :