پاکستان
05 جولائی ، 2012

اسلم مڈھیانہ کیس:دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر نوٹس جاری

لاہور…چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سرگودھا میں اسکول ٹیچر پر تشدد کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ کے خلاف دہشت گردی کے دفعات ختم کرنے پر 6 جولائی کو نوٹس جاری کردئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا میں اسکول ٹیچر تشدد کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف اسکول ٹیچر محمد نفیس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 جولائی کو رکھ کر نوٹس جاری کردئے ہیں۔

مزید خبریں :