پاکستان
05 جولائی ، 2012

بدین میں محکمہ تعلیم اسٹاف کی تقرری کیس،سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی…سپریم کورٹ نے بدین میں محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقرریوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین رکنی بنچ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدنان کریم نے بتایا کہ ڈایکٹریٹ آف کالجز نے بدین میں 72 نان ٹیچنگ عملے کی جو بھرتیاں کی تھیں وہ خلاف ضابطہ اور غیرقانونی ہیں سندھ ہائی کورٹ نے تنخواہیں ادا کرنے کا جو حکم جاری کیا وہ درست نہیں ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا اور سرکاری وکیل کو بھرتیوں کے غیرقانونی ہونے سے متعلق شواہد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :