05 جولائی ، 2012
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے مہاجرقومی موومنٹ کے کارکنوں کے تحفظ سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مہاجر قومی موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات علیم احمد کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل خرم مقصود نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعت ہونے کی حیثیت سے کارکنان کو شہر کے کئی علاقوں میں جان کا خطرہ ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکتے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد فریقین سیکرٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو اٹھارہ اگست کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔