06 جولائی ، 2012
اسلام آباد. . . .اسلام آباد سے منی چینجرز ایسوسی ایشن کے صدر طاہر حامد کو نامعلوم افرا نے اغوا کرلیا گیا جبکہ ان کی گاڑی نائنتھ ایونیو کے قریب سے لاوارث کھڑی ملی۔پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ نائنتھ ایونیوکے قریب ایک لاوارث بی ایم ڈبلیو گاڑی نمبر hu.400کھڑی ہے ۔پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ منی چینجرز کی تنظیم اسلام آباد ویلفئیر ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے صدر طاہر حامد کی ہے۔گاڑی سے اسلحہ لائسنس ،گاڑی کے کاغذات اور دیگر اشیا ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر حامد کو جن کی اسلام آباد کے علاقے بلیو ائیریا میں منی چینجر کی دکان ہے انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے تاہم معاملے کے دیگر پہلووں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔