06 جولائی ، 2012
پشاور.. . ..پشاور میں شب برات کے موقع پر بھی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے شہریوں کی عبادت متاثر ہوئی۔پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی نے ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا تھا تاہم اس کے علاوہ مزید لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رتی رہی ۔ خاص طور پر شب برات کے موقع پر پشاور کے شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کا سامنا رہا۔ شب برات کی خصوصی عبادات میں مصروف شہریوں نے مختلف علاقوں سے جیو نیوز کو ٹیلی فون کالز کیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔