06 جولائی ، 2012
پشاور. .. . جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف آج پورے صوبے میں یوم سیاہ منائے گی۔جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف پشاور سمیت صوبہ میں جمعے کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی تمام ضلعی تنظیموں کو پہلے سے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسرار اللہ ایڈوکیٹ کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر پشاور اور مختلف شہروں میں نیٹو سپلائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔