پاکستان
06 جولائی ، 2012

راولپنڈی کے مضافات میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ،8 زخمی

راولپنڈی. . . .راولپنڈی کے مضافات میں واقع زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔راولپنڈی شہر سے تقریبا 60کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بانیاں گاوں میں زیر تعمیر عمارت دوپہر کے وقت اچانک منہدم ہوگئی جس سے نیچے لیٹے ہوئے افراد دب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد وہاں پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔اس واقعہ میں ایک شخص سلیم ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :