پاکستان
06 جولائی ، 2012

حوالات سے اسپتال پہنچنے والے اسلم مڈھیانہ صحتیاب قرار

حوالات سے اسپتال پہنچنے والے اسلم مڈھیانہ صحتیاب قرار

سرگودھا … سرگودھا میں اسکول ٹیچر پر تشدد کے الزام میں زیر حراست پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ کو ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق اسلم مڈھیانہ کو اچانک دل کی تکلیف کے باعث گزشتہ رات ڈی ایچ کیو اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا،،تاہم میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسلم مڈھیانہ کو صحت مندقرار دے دیا۔مقامی عدالت نے اسلم مڈھیانہ کو جمعرات کے روز درخت چوری کے ایک مقدمے میں سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ سرگودھا میں اسکول ٹیچر نفیس خان پر سرعام تشدد کے مقدمے میں گرفتار ہے اور آج صبح ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہے۔

مزید خبریں :