01 فروری ، 2012
اسلام آباد … 20 ویں ترمیم پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جبکہ بل کی منظوری موٴخر کر دی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی چیئرپرسن نسیم چوہدری نے ایوان میں پیش کی۔ 20 ویں ترمیم کے بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی تاہم خورشید شاہ کی درخواست پر اسے موٴخر کردیا گیا۔ ایک توجہ دلاوٴ نوٹس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ نئی پیٹرولیم پالیسی کی تیاری جاری ہے جسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان میں بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے ہلاکت کے واقعہ پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔