پاکستان
06 جولائی ، 2012

خیبرپختونخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال

خیبرپختونخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال

پشاور… دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کی جمعے کی صبح جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقامات پر درمیانے کا سیلاب ہے، جب کہ دریائے سندھ میں اٹک، دریائے سوات میں منڈا اور خیالی کے مقامات اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم کوہاٹ روڈ پر دریائے باڑہ خشک پڑا ہے۔ فلڈ سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :