06 جولائی ، 2012
ٹھٹھہ… ٹھٹھہ کے علاقے کینجھرجھیل کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پکنک منانے کراچی سے ٹھٹھہ آئے ہوئے تھے جب ٹرک سے ان کا تصادم ہو گیا۔ موٹرسائیکل سوار دونوں افرادموقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔