27 اپریل ، 2017
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان کو خبردار کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت بڑا الزام لگایا ہے، اب ان کو پیشکش کرنے والے کا نام بتانا ہوگا، ورنہ سیاست سےہاتھ دھونے پڑیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان نے نام نہ بتایا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا،عمران کو 10 ارب روپے رشوت کی آفر بہت بڑا اسکینڈل ہے،اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، عمران خان کو ثابت کرنا پڑےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو رشوت کی آفر کرنے والے کا نام بھی دینا پڑے گا،عمران خان ثابت نہ کرسکے تو ان سے زیادہ غیرذمہ دار لیڈر کوئی نہیں ہوسکتا۔