06 جولائی ، 2012
اسلام آباد… حکومتی اتحادی مسلم لیگ فنکشنل نے بھی دہری شہریت کے ترمیمی بل کی مخالفت کردی ہے ۔ فنکشنل لیگ کے رکن قومی اسمبلی جادم منگریو نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ ہمیں امپورٹڈ وزیراعظم نہیں چاہیئے، دہری شہریت کے حمایت میں تیار بل کی اسمبلی میں مخالفت کی جائے گی۔