06 جولائی ، 2012
دادو/گڈو…دادواورگڈومیں کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف قوم پرستوں کی اپیل پر آج ہڑتال کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں تمام کارباری مراکز بند ہیں اورٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔دادومیں سندھ ترقی پسند پارٹی اورعوامی تحریک کی جانب سے پارٹی کے مقتول رہنمابشیر برھمانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف گذشتہ روز ریلی نکالی جارہی تھی جس پر فائرنگ سے سندھ ترقی پسند پارٹی کاایک کارکن عاشق برھمانی جاں بحق ہوگیا واقعے کے خلاف ضلع بھر میں سخت کشیدگی پھیل گئی تھی۔۔دادوواقعے کے خلا ف نوشہروفیروز میں بھی عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دیا گیا اورقاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعری بازی کی گئی۔دوسری جانب گڈوپاورہاوٴس کے باہرتین ہفتے قبل سابق تحصیل ناظم میر عبدالروٴف کھوسوکے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سات مزدورجاں بحق ہوگئے تھے۔واقعے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آج جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر جیکب آباد، ٹھل اورگڑھی خیرو میں ہڑتال کی جارہی ہے۔آج جمعے کے دن کھلنے والے تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں اورٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔