پاکستان
06 جولائی ، 2012

پنجاب،گیارہ ہڑتالی ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس جاری

پنجاب،گیارہ ہڑتالی ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس جاری

لاہور… پنجاب حکومت نے ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے اور گیارہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق جن ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کا تعلق مختلف شہروں کے اسپتالوں سے ہے ۔ چھ ڈاکٹرز لاہور سے ہیں جن میں ڈاکٹر حامد بٹ اور ڈاکٹر ذوالقرنین سروسزاسپتال،ڈاکٹراجمل جاوید اور ڈاکٹر سلمان شکیل جنرل اسپتال ،ڈاکٹر ارشد چلڈرن اور ڈاکٹرعثمان ڈارمیواسپتال شامل ہیں ،دیگر میں ڈاکٹرراشد علی اور ڈاکٹرشبیر رحیم یارخان،ڈاکٹرعلی وقاص ملتان ،ڈاکٹرمعروف فیصل آباداور ڈاکٹرناصر راولپنڈی شامل ہیں۔

مزید خبریں :