02 فروری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آر او فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن آج اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے یہی سوال ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں، اگر استثنیٰ پر ہمیں قائل کر لیا گیا تو مزید کارروائی نہیں کرینگے اور اگر حکومت سوئس عدالتوں کو خط لکھ دے تو توہین عدالت کی کارروائی پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔