کاروبار
07 جولائی ، 2012

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کمی

ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کمی

کراچی … سونے کے زیورات کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو یہ جان کر کچھ اطمینان ہوگا کہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ایک ہزا ر روپے فی تولہ تک کمی آگئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے اور مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کے باعث ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے کمی کے بعد 56 ہزار 450 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 815 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 385 روپے ہوگیا۔ پورے ہفتے کے دوران فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 50 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :