02 فروری ، 2012
لاہور… پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی فوری طورپربرطرفی کی استدعاکی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ حکومت عوام سے سالانہ ٹیکسوں اورڈیوٹیوں کی مد میں اربوں روپے وصول کرتی ہے جوعوام کی فلاح وبہبود پر خرچ نہیں کئے جاتے۔عدالت ٹیکسوں اورڈیوٹیوں کی مد میں اکھٹی ہونیوالی رقم کی تفصیلات طلب کرے اوراس امر کانوٹس لے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں مگر پاکستان میں اس میں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔درخواست میں وفاقی وزیرپٹرولیم کوان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے استدعا کی گئی ہے۔