پاکستان
02 فروری ، 2012

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس،اعتزاز کو دلائل آج مکمل کرنیکا حکم

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس،اعتزاز کو دلائل آج مکمل کرنیکا حکم

اسلام آباد… این آراو عمل درآمد کیس کے حوالے سے وزیر اعظم کے خلا ف توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے اور کیس کی سماعت کے دوران وقفہ ہو گیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کر رہا ہے۔ وقفے سے قبل عدالت نے اعتزاز احسن کو آج دلائل مکمل کرنے کا کہہ دیاجس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دلائل مکمل کرنیکی کوشش کرونگا لیکن یقین نہیں دلاسکتا۔ سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے 23 ستمبر کو عدالتی حکم سے متعلق نئی سمری کی منظوری دیدی تھی، اور عدالت سے استدعا کی کہ اس سمری کا پیراگراف نمبر 2 بھی پڑھ لیا جائے۔ سمری کے مطابق سابق سیکریٹری قانون عاقل مرزانے لکھاسوئس مقدمات معاملہ عدالتی نوٹس میں لایاگیا، یہ بھی بتایاگیاکہ بینظیراورصدرزرداری کیخلاف سوئس مقدمات ختم ہوچکے۔ اس پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ نئی سمری بھی تو عدالتی حکم کے خلاف ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ سمری ہے سوئس مقدمات ملک قیوم کے خط پرنہیں،شواہدنہ ہونے پرختم ہوئے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے مزید ریمارکس دیئے کہ عدالت نے بھی یہی کہاکہ جو غلطی ہوئی ہے اسے درست کرلیں۔ اس پر وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ نے تو مجھے بند جگہ میں ڈال دیا اور توہین عدالت کا الزام عائد کردیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ یہ کام آپ اب کیوں نہیں کردیتے؟

مزید خبریں :