پاکستان
05 جون ، 2017

حسین نواز کی تصویر کی گتھی اور الجھ گئی

حسین نواز کی تصویر کی گتھی اور الجھ گئی

جے آئی ٹی میں پیشی کی وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی مبینہ تصویر کی گتھی اور الجھ گئی۔

تصویر شیئر کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کہتے ہیں کہ وہ تصویر ٹوئٹ کرنے والے پہلے آدمی نہیں۔

تحریک انصاف کے ہی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تصویر لیک ہونے میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور انٹیلی جنس بیورو کا ہاتھ ہے۔

وزارت داخلہ نے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا، انٹیلی جنس بیورو نے بھی الزام مسترد کردیا۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ مذکورہ تصویر انصاف مانگ رہی ہے ۔

کہاں سے آئی تصویر،کس نے بھیجی تصویر، تصویر جاری کرنے کا مقصد کیا تھا،اندر کی تصویر خفیہ طور پر باہر کیوں بھجوائی گئی؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حسین نواز کی اس تصویر نے کئی سوال اٹھادیے ہیں،کہا جارہا ہے یہ تصویر مبینہ طور پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر نے اس وقت تہلکہ مچایا جب تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ تصویر ٹوئٹ کی اور بعد میں معاملے پر تنازع کھڑا تو توکہا یہ ٹوئٹ کسی اور اکاؤنٹ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود تھی۔

حقائق دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر سب سے پہلے ٹوئٹر پر موجود گمنام اکاؤنٹ taken tweet سے رات 10بج کر 42منٹ پر ٹوئٹ کی گئی اور ٹھیک 17منٹ بعد علی حیدر زیدی نے بھی اسے ٹوئٹ کردیا،لیکن تحریک انصاف کے ہی فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ تصویر لیک کرنے میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور انٹیلی جنس بیورو کا ہاتھ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جواب دیا کہ تصویر انصاف مانگ رہی ہے، کچھ سامنے نہ آنے پر ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ ٹکین ٹوئٹ کا اکاؤنٹ کس کا ہے؟ جس کے ذریعے کافی متنازع مواد شیئرکیاجاتاہے ۔

سوال یہ بھی ہے کہ علی زیدی اس متنازع اکاؤنٹ کی تصویر استعمال کرکے اب کیوں پیچھے ہٹ رہےہیں؟

اگر ان کے مطابق یہ ساز ش حکومت نے کی ہے تو کیا علی زیدی نے تصویر شیئر کرتےہوئے یہ واضح کیا تھا، ریکارڈ اس کی تصدیق نہیں کرتا۔

مزید خبریں :