پاکستان
09 جولائی ، 2012

ٹیچر تشدد کیس میں اسلم مڈھیانہ کی ضمانت منظور

ٹیچر تشدد کیس میں اسلم مڈھیانہ کی ضمانت منظور

سرگودھا… ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت منظورہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری رہائی ممکن نہیں کیونکہ درخت چوری کیس میں بھی اسلم مڈھیانہ ریمانڈ پر ہے۔سرگودھا میں ٹیچرتشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا اور ملزم کی اس کیس میں فوری رہائی کاحکم دے دیاتاہم پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ لکسیاں میں درخت چوری کا ایک مقدمہ درج ہے جس میں عدالت نے ملزم کاجسمانی ریمانڈ دے رکھاہے۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ نے چھ ماہ قبل کھلی کچہری میں ایک ٹیچر کی جانب سے اسے چوری کی نانی کہنے پر مبینہ طورپر بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دی تھی۔لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ساڑھے تین ماہ قبل اسے گرفتارکیاگیاتھا۔

مزید خبریں :