پاکستان
02 فروری ، 2012

لوٹ مار میں حکومت سیر،اپوزیشن سوا سیر ہے، شیخ رشید

لوٹ مار میں حکومت سیر،اپوزیشن سوا سیر ہے، شیخ رشید

کراچی… عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ مال پانی کا نام ہی گیلانی ہے، لیکن لوٹ مارمیں اگر حکومت سیر ہے تو اپوزیشن سوا سیر ہے،جبکہ پاکستانی عوام کا مقدر اب صرف مارکھانااور ذلت اٹھانا رہ گیاہے۔ کراچی ایئر پورٹ پرمیڈیاسیگفتگومیں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ قوم کوہرمقدمہ میں مایوسی ہوئی ہے،ادارے وقعت کھو رہے ہیں ، فوج پرسیبھی عوام کااعتماد اٹھتاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا20ویں ترمیم میں اپوزیشن والے ہی ووٹ دیں گے،شیخ رشید احمدنیکہا کہ ایک دن میں چار ہزار ویزے جاری کرنیوالوں کی طرح ، ایک دن میں ساڑھے چارہزار دوائیوں کی رجسٹریشن کرنے والے بھی بچ گئے۔ایک سوال پرشیخ رشیدنے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات کووزن دیناچاہئے،ان کی ٹائمنگ اورلائن اورلینتھ بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔


مزید خبریں :