کاروبار
11 جون ، 2017

لاہور:سستے رمضان بازار ،شہری ناقص کوالٹی سے پریشان

لاہور:سستے رمضان بازار ،شہری ناقص کوالٹی سے پریشان

ماہ صیام میں سستے رمضان بازاروں میں موجود شہری اشیاء خورد و نوش کی ناقص کوالٹی سے پریشان نظرآئے ،جن کا کہناتھاکہ یہاں اور عام مارکیٹ کے ریٹ میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

لاہور کے علاقے شادمان میں لگے سستے رمضان بازار کے حوالے سے شہریوں نے کہا کہ بازار تو سج گئے ہیںمگر کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں۔

رمضان المبارک میں جہاں ہر گھر کے دستر خوان میں پھلولوں کا ہونا لازم ہے وہی ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے سیب 250 روپے کلو ،آڑو 130 خربوزہ 40 ،کیلا 90 آم 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتیں کم نہیں کر سکتے تو کم از کم پھلوں کی کولٹی ایسی فراہم کریں کہ وہ یہ پھل خوشی سے لے سکیں ۔

مزید خبریں :