10 جولائی ، 2012
جلالپور بھٹیاں. . . .جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوٴں 3 سال قبل اغوا ہونے والی ایک خاتو ن اچانک گھر پہنچ گئی۔خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ نواحی گاوں ڈبر بھٹیاں کے رہائشی 20 سالہ نسرین نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے جھگڑ کر گھر سے نکلی تو اس کی ہمسائی کوثر بی بی اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے گئی جہاں صابرہ نامی عورت کے ہاں ملازمہ رکھوا دیا۔جہاں سے کوثر بی بی کا بھاء اسے کراچی لے گیا اوراس سے زبردستی کام کروا تا اور تشدد بھی کرتا رہا۔آخر کار موقع ملنے پر وہ وہاں سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی۔پولیس نے کوثر بی بی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔