کھیل
02 جولائی ، 2017

ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ،محمد بلال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ،محمد بلال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے محمد بلال بھارت کے پنکج ایڈوانی کو ہرا کر ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے بیسٹ آف الیون کے فریمز میں چھ دو کے اسکور سے ہرادیا۔

اب اُن کا مقابلہ پاکستان کے محمد سجاد سے ہوگا جنہوں نے ہم وطن بابر مسیح کو زیر کرکے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

محمد بلال اور محمد سجاد کے درمیان سیمی فائنل اتوار کی صبح ہوگا۔

مزید خبریں :