پاکستان
02 فروری ، 2012

عید میلاد النبی: سنی سپریم کونسل بلوچستان کا فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ

کوئٹہ … سنی سپریم کونسل بلوچستان نے کوئٹہ میں جشن عید میلا النبی کے موقع پر جلسے و جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات سنی سپریم کونسل بلوچستان کے ڈپٹی چیئرمین صاحبزادہ حبیب شاہ چشتی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی سی کوئٹہ اور پولیس انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہوں اورجلوسوں کے راستوں پر صفائی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ اور جلسہ جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی تو کرائی ہے تاہم سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر سے 2 درجن سے زائد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے میزان چوک پہنچیں گے جہاں مرکزی جلسہ عید میلاد النبی ہوگا۔ انہوں نے کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

مزید خبریں :