02 فروری ، 2012
اسلام آباد … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، ہمارے خلاف مہم کے باوجود افغانستان میں امن کی کوششوں سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ جرمنی کے نمائندہ خصوصی نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ حنا ربانی کھر نے جرمنی کے نمائنڈہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی ایجنڈا نہیں، ہمارے خلاف مہم کے باوجود ہمیں افغانستان میں امن کی کوششوں سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے جرمنی کے نمائندے کو اپنے دورہ افغانستان سے آگاہ کیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر امن و استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے۔