پاکستان
02 فروری ، 2012

وزیر اعظم کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں کا اجلاس

 وزیر اعظم کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں کا اجلاس

اسلام آباد… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں کا اجلاس ایوا وزیر اعظم میں شروع ہو گیا ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن بھی موجود ہیں جنہوں نے اجلاس میں شریک راہنماؤں کو وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ،سپریم کورٹ نے پہلے بلایا تھا تب بھی حاضر ہوا تھا اب بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔اجلاس میں سید خورشید شاہ،امین فہیم ،قمر زماں کائرہ،راجہ پر ویز اشرف ،نیئر بخاری سمیت دیگر راہنما شریک ہیں ۔

مزید خبریں :