پاکستان
02 فروری ، 2012

وزیراعظم پہلے بھی پیش ہوئے اب بھی ہونگے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پہلے بھی پیش ہوئے اب بھی ہونگے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد … فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پہلے بھی عدالت میں پیش ہوئے ایک بار پھر عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی عدالت کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے پہلے بھی پیش ہوئے ایک بار پھر عدالت کے سامنے پیش ہوں گے جس کا مقصد عدالت کا وقار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل عدالت عوام ہیں، عوام میں پیپلزپارٹی اور وزیراعظم سرخرو ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم پر توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے انہیں 13 فروری کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :