پاکستان
11 جولائی ، 2012

فیصل آباد: اجرتوں میں اضافے کیلئے مزدوروں کا لانگ مارچ لاہور روانہ

فیصل آباد: اجرتوں میں اضافے کیلئے مزدوروں کا لانگ مارچ لاہور روانہ

فیصل آباد … اجرتوں میں اضافے کیلئے مزدوروں کا پیدل لانگ مارچ فیصل آباد سے لاہور کی جانب چل پڑا ہے۔ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف بڑی تعداد میں مزدور فیصل آباد کے علاقے اکبر آباد میں جمع ہوئے، مشتعل مزدوروں نے علاقے میں قائم محکمہ لیبر پنجاب کے دفتر کا گھیراوٴ بھی کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مزدوروں کا پیدل لانگ مارچ شیخوپورہ روڈ سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ لیبر قومی موومنٹ کے ضلعی صدر محمد طاہر کے مطابق حکومت کی جانب سے جون 2012ء میں مزدوروں کی اجرتوں میں 28.60 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس پر مزدوروں نے لاہور کی جانب پیدل لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان نے مزدوروں کو اجرت میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی ہے جسے مزودروں نے ٹھکرادیا ہے۔

مزید خبریں :