پاکستان
02 فروری ، 2012

بحرانی کیفیت کا انجام سیاسی شہادتوں کی صورت نظر آتا ہے، الطاف حسین

بحرانی کیفیت کا انجام سیاسی شہادتوں کی صورت نظر آتا ہے، الطاف حسین

کراچی … متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ بحرانی کیفیت کا انجام مستقبل قریب میں سیاسی شہادتوں کی صورت میں نظر آرہا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قائد متحدہ نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو افسوسناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے میری تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین خواہ ان کا تعلق حکومت سے ہو یا کسی بھی ادارے سے، مشورہ دیتا ہوں کہ انہیں موجودہ صورتحال میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ الطاف حسین نے کہا کہ تصادم اور محاز آرائی کی بڑھتی ہوئی لہر ملک کی بقاء و سلامتی اور استحکام کی خاطر نہ صرف کم بلکہ ختم کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے اللہ کے حضور دعائیں کریں۔

مزید خبریں :