12 جولائی ، 2012
حیدرآباد. . . .حیدرآباد میں چپلوں کے گودام میں آ گ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔آگ بجھانے کے دوران فائر ٹینڈرزمیں پانی اور ڈیزل بھی ختم ہوگیا س کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سریگھاٹ میں واقع چپلوں کے گودام میں نامعلوم وجہ کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے تیزی سے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔۔واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانا شروع کیا تاہم اسی دوران گاڑیوں میں پانی اور ڈیزل ختم ہوگیا اور آگ بجھانے میں تاخیر کے باعث آگ مزید پھیل گئی۔ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم اس دوران گودام کے اندرونی حصے میں رکھا لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا