کاروبار
12 جولائی ، 2012

ایل پی جی کی قیمت کا تعین، عدالت نے اوگرا حکام کو طلب کرلیا

کراچی … اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت کے اعلان کے خلاف درخواست پر عدالت نے اوگرا کو طلب کر لیا، ایل پی جی ایسو سی ایشن کے ترجمان کے مطابق اوگرا کو 17 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں درخواست گزار کے موٴقف پر اوگرا سے جواب لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین ایسے وقت کیا جا رہا ہے جبکہ ماہ رمضان قریب ہے اور ایل پی جی کی قلت کے تناظر میں ایل پی جی امپورٹ کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی قیمت پر ایل پی جی امپورٹ مشکل ہو جائے گی۔ دوسری طرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان کے مطابق اوگرا کے اعلان کے بعد ایل پی جی کے ایک جہاز سے 2500 ٹن امپورٹ روک دی گئی ہے ۔

مزید خبریں :