کاروبار
12 جولائی ، 2012

کرکٹ میں ایک ، تجارت میں دونوں کی جیت ہوتی ہے، اشوک کمار

کراچی … ممبئی چیمبر کے سابق صدر اشوک کمار برت کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کو جیتنا ہوتا ہے لیکن تجارت میں دونوں پارٹنرز کی جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اشوک کمار برت کے مطابق تجارت دونوں ہی ملکوں کے فائدے میں ہے، جس سے غربت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں امن کی آشا کا بہت چرچا ہے جسے تاجربہت سپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :