پاکستان
12 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کے 4 کنٹینرز چمن کے راستے افغانستان میں داخل

نیٹو سپلائی کے 4 کنٹینرز چمن کے راستے افغانستان میں داخل

کراچی … نیٹو سپلائی بحال ہونے کے بعد پہلی بارکراچی سے پہنچنے والے 4 کنٹینر چمن کے راستے افغانستان میں داخل ہوگئے، جبکہ 4 کنٹینرز طورخم بارڈر بھی پہنچ گئے۔ 7 ماہ بعد سلالہ واقعے پر امریکی معافی اور حکومت کی اجازت کے بعد پہلی بار کراچی سے 25 کنٹینرز پر مشتمل قافلے کے 4 کنٹینرز کو چمن بارڈر پر کسٹم حکام نے کلیئر کر دیا اور باب دوستی عبور کر کے افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ افغان کسٹم حکام نے کنٹینرز قندھار میں امریکی ائیر بیس کیلئے روانہ کردیئے، کنٹینرز میں منرل واٹر اور کھانے پینے کی اشیاء موجود تھیں جبکہ دیگر کنٹینرز کل تک افغانستان روانہ کردیئے جائیں گے۔ افغانستان میں نیٹو افواج کو طورخم بارڈر کے راستے بھی سامان رسد فراہم کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان جانے والے 4 کنٹینرزپابندی کے بعد پہلی بارجمرود پہنچے،جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے کنٹینرز کو کلیئر کردیا اور کنٹینرز افغانستان جانے کیلئے طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :