پاکستان
02 فروری ، 2012

پیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس ہے، حکومت بھتا خور بن گئی، چوہدری نثار

پیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس ہے، حکومت بھتا خور بن گئی، چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے بھتا خوری کررہی ہے، بتائے کیاپیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس نہیں، گزشتہ 10 سال میں 200 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ کیا پیٹرولیم لیوی جگا ٹیکس نہیں، حکومت عوام سے بھتا خوری کررہی ہے، گزشتہ 10 سال میں 200 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا تاثر دیکر عوام سے فراڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کیلئے نگراں سیٹ اپ قائم اور فوری طور پر آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے، پارلیمنٹ میں ایک نئی ترمیم لائی جارہی ہے، ترمیم کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ شفاف انتخابات کیلئے ہونی چاہئے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل غیر جانبدار سیٹ اپ بنایا جائے، نگراں سیٹ اپ نہ ہماری مرضی کا ہو نہ حکومت کی مرضی کا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا الیکشن کمشنر لگایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

مزید خبریں :