12 جولائی ، 2012
اسلام آباد … مون سون بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتے کو شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سسٹم سے بالائی اور وسطی پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا،ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔