12 جولائی ، 2012
کراچی … مائے کراچی نمائش کل سے ایکسپو سینٹرکراچی میں شروع ہورہی ہے، جس میں شرکت کیلئے بھارت سے 17 کمپنیز کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ 3 روزہ نمائش میں شرکت کیلئے بھارتی کمپنیز کا وفد سابق صدر ممبئی چیمبر آف کامرس اشوک کمار برت کی سربراہی میں کراچی پہنچا۔ کراچی پہنچنے کے بعد وفد نے سب سے پہلے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ مائے کراچی نمائش میں بھارت کی 17 کمپنیز انجینئرنگ، آئی ٹی، شپنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کی مصنوعات متعارف کرائیں گی۔ کل سے ہونے والی نمائش کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کریں گے ۔