12 جولائی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے نیٹو سپلائی کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، صوبے میں 50 سے زیادہ ٹینکرز ایک روز میں داخل نہیں ہوسکیں گے، پلان نیٹو سپلائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں تشکیل دیا گیا ہے۔ پلان کے مطابق نیٹو کنٹینرز صبح 5 بجے سے رات 8 بجے کے دوران خیبرپختونخوامیں داخل ہوسکیں گے جبکہ ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 50 کنٹینرز اور آئل ٹینکرزکو صوبے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، جو 10 ، 10 کنٹینرز پر مشتمل قافلے کی صورت میں ہوں گے، جس کی سیکیورٹی پولیس اورایف سی اہلکار کریں گے۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزانہ فیول چارجز کی مد میں ایک لاکھ روپے جبکہ فرنٹیئر کور اور خاصہ داروں کو 50 ہزار روپے یومیہ فیول چارجز کی مد میں دئیے جائینگے۔