عید الاضحیٰ پر 4 روز کی عام تعطیلات کا اعلان

لوگ نماز عید کے بعد دعا کر رہے ہیں— فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ پر 4 روز کی عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاق کے ماتحت اداروں میں یکم سے چار ستمبر یعنی جمعہ سے پیر تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے کہ منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی ذلحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پاکستان میں عید الاضحیٰ دو ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

مزید خبریں :