کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں بجلی غائب، طلبا کا براحال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کےدوران کئی امتحانی مراکز  میں بجلی غائب رہی، شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ  سے  امتحان دینے  والے طلبا کا براحال ہوگیا۔

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

 کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز  اور دوپہر کی شفٹ میں اردو، سندھی، جغرافیہ  اور  انگریزی کا پرچہ ہوا۔

پرچہ شروع ہونےکے  کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہوگیا، چیئرمین بورڈ سمیت مختلف ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ شکایات لوڈ شیڈنگ سے متعلق موصول ہوئیں۔

چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کے الیکٹرک کو خط لکھ کر امتحانی مراکز پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکی درخواست کرچکے ہیں، ایک بار مزید خط لکھا جائےگا۔

مزید خبریں :