پشاور پولیس نے کروڑوں کی صدیوں پرانی نوادرات کی چوری کی کوشش ناکام بنادی

فوٹو: پشاور پولیس
فوٹو: پشاور پولیس

پشاور پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی صدیوں پرانی نوادرات کی چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور پولیس نے حاجی کیمپ کے قریب ناکہ بندی کے دوران صدیوں پرانی نوادرات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کو قیمتی نوادرات کی غیرقانونی نقل و حمل کی اطلاع ملی تھی، حاجی کیمپ کے قریب پولیس ناکہ پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے صدیوں پرانی قیمتی نوادرات برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق نوادرات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم شیر  ولی کا تعلق چترال سے ہے۔

حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں پرانی ہیں، ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد کی گئی قیمتی نوادرات محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردی جائیں گی۔

مزید خبریں :