Time 31 اگست ، 2017
پاکستان

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پشگوئی کی ہے۔

ایک اعلامیے میں محکمے نے جمعرات اور جمعہ کے دوران زیریں سندھ بشمول میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ، قلات، مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،سبی، ژوب اور نصیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

جمعرات کے روز شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، اس دوران مشرقی بلوچستان کے دریاوٰں/ندی نالوں میں بھی طغیانی کا بھی امکان ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :