پاکستان
13 جولائی ، 2012

بنوں:پی کے70پر ضمنی انتخابات 28اگست کو کرانے کا اعلان

پشاور…الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا نے بنوں کی خالی نشست پی کے70پر ضمنی انتخابات 28اگست کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا کے اعلامیہ کے مطابق پی کے70کی نشست رکن صوبائی اسمبلی زیاد اکرم درانی کی وفات سے خالی ہوئی ہے۔ اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 اور 17جولائی کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 19اور 20 جولائی کو ہو گی۔ جب کہ درخواستوں کی درستگی یا مسترد ہونے کے خلاف 23جولائی تک اپیل دائر کی جا سکے گی۔ اپیلوں پر فیصلہ 25جولائی کو سنایا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 26جولائی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کرنے کی تاریخ 27جولائی مقرر کی گئی ہے۔ پی کے70پر ضمنی انتخابات 28اگست کو ہوں گے۔

مزید خبریں :