13 جولائی ، 2012
اسلام آباد … کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کے ای ایس سی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں نیپرا کو بھیج دیں، جس میں اپریل کیلئے ایک روپے 12پیسے اور مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی 51پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواستوں پر عوامی سماعت 18 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نیپرا کو موصول ہونے والی درخواستوں میں اپریل کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 12 پیسے جبکہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دونوں مہینوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اتھارٹی کرے گی۔