13 جولائی ، 2012
کراچی … وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پر اتحادیوں سے بات چیت ہورہی ہے، بلدیاتی قانون میں عوام اور سیاسی جماعتوں کو مدنظر رکھ کر ترمیم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے یا پھر عام انتخاب کے بعد ہوں لیکن اس سے پہلے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔