13 جولائی ، 2012
کراچی …کراچیمیں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی اور ملک کی کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت اے این پی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کیا۔ باچا خان مرکز سے جاری کرد ہ اعلامیے کے مطابق امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کے لئے مردان ہاوٴس پہنچے۔ترجمان اے این پی کے مطابق ولیم مارٹن نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،اور کوئٹہ کے قریب کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیوں کو سراہا۔